اردو پیڈ اردو ای میل محفلِ موسیقی بات سے بات محفلِ مشاعرہ شاعری تصویری کارڈ فلیش کارڈ سرورق
نئی آمد | تازہ اضافہ | تلاش کریں

ادبی افق کے لیئے لکھیئے

آپ بھی اپنی ادبی تخلیقات ادبی افق میں شامل کر سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی تحریریں ادبی افق@اردولائف۔کوم کے پتے پر ارسال کریں۔ آپ اپنی تحریریں ان پیچ پروگرام میں بھی بھیج سکتے ہیں، تاہم رومن اردو میں کوئی  تحریر قابـلِ قبول نہیں ہے۔

 ترتیب و فہرست

ادبی افق مرکزی صفحہ
مضامین
گفتگو
محفل
شعرو شاعری
افسانے

کیا آپ جانتے ہیں؟

آپ اپنی تحریر براہِ راست یونی کورڈ اردو میں ، اردو پیڈ کے ذریعے لکھ سکتے ہیں. اردو پیڈ اور اردو ای میل کی سہولت آپ کو اردو لائف کی جانب سے بلامعاوضہ پیش کی جاتی ہے۔

انٹرنیٹ پر اپنی طرز کا واحد شمارہ اب یونی کورڈ اردو میں

میں راہِ وفا ہوں مُجھے منزِل کی خبر کیا            ڈاکٹر محمد افضل شاہد
 

ہِجرت کی گھڑی آ گئی جانا ہی پڑے گا
فُرقت بھرا یہ گِیت تو گانا ہی پڑے  گا

یہ  زِندگی  ہے   یا   کِسی بچّے کا کھِلونا
ٹُوٹا ہی سہی ڈُھونڈ کے لانا ہی پڑے گا

ہر   روز   نئی  چوٹ  بتا  کیسے  دبائیں
دستور  ہے  یاں  درد پُرانا  ہی  پڑے گا

یہ  درد  زمانے  سے  چھپانا ہے لاحاصِل
اب  بِیچ   صنم   ایک  زمانہ ہی پڑے گا

میں راہِ وفا ہوں مُجھے منزِل کی خبر کیا
جائو  گے جہاں لوٹ کے آنا  ہی پڑے گا

اِک ہم ہیں  جِنہیں قَولِ بلٰی یاد نہیں ہے
اِک  وہ  ہے  جِسے  یاد دِلانا   ہی پڑے گا

ہم   بھول چلے ہیں کِسی شاہد کی ادائیں
اِحساس  محبت  کو  جگانا  ہی  پڑے گا

واپسی

اپنے احباب کو یہ صفحہ بھیجیں
جملہ حقوق بنام اردو لائف محفوظ ہیں۔ نجی پالیسی ہمارے بارے میں استعمال كی شرا ئیط ہمارا رابطہ