اردو پیڈ اردوای میل اردو لائف ویڈیو محفلِ موسیقی ادبی افق بات سے بات محفلِ مشاعرہ شاعری تصویری کارڈ فلیش کارڈ عید کارڈ سرورق
 رابطہ کریں تلاش کریں

تازہ ترین

شہزاد بیگ
منصور آفاق
 منتخب کلام ،  بزم ِ افتخار عارف ، ہیوسٹن  امریکہ  2012
شامِ فراز، ہیوسٹن ٹیکساس
خوشبیر سنگھ شاد 
فرحت عباس شاہ
افتخار عارف، خصوصی ریکارڈنگ، اسلام آباد
فیض احمد فیض آخری مشاعرہ، برطانیہ
طالب انصاری، واہ کینٹ  پاکستان

خصوصی ویڈیوز

افتخار نسیم کی یاد میںاضافہ
لفظ کو پھول بنانا تو کرشمہ ہے فراز، ڈاکومنٹری
آنکھیں تو کھول شہر کو سیلاب  لے گیا
ظلمت کو ضیا، جالب کی یادگار نظًم
نصرت فتح علی خان کی یاد میں
 

 

آپ کی ویڈیوز

آپ ہمیں اپنی ویڈیوز ارسال کر سکتے ہیں۔ اگر وہ ہمارے معیار کے مطابق ہوئیں تو ہم اُنہیں ضرور شامل کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ہم آپ کی یوٹیوب پر موجود ویڈیو کو ان صفات پر بھی شامل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں ہم سے رابطہ کریں۔
 

 

کیا آپ جانتے ہیں؟

آپ مشاعرہ ویڈیو یا آڈیو فایلز کو اردو میں سرچ کر سکتے ہیں ۔
 

   
موسیقی مضامین خصوصی ویڈیوز شاعری مشاعرہ آڈیو مشاعرہ ویڈیوز
 
مضامین

 افتخار نسیم افتی کی یاد میں ریڈیو ینگ ترنگ کا تعزیتی پروگرام

امریکہ کے شہر شکاگو میں انتقال کر جانے معروف شاعر۔براڈکاسٹر اور انسان دوست افتخار نسیم افتی کی یاد میں ہیوسٹن کے معروف نشریاتی ادارے ''ریڈیو ینگ ترنگ'' نے چوبیس جولائی اتوار کی شام ایک گھنٹے کا خصوصی تعزیتی پروگرام پیش کیا اور اس طرح اپنی ادب اور ادیب دوستی کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھا۔

ریڈیو ینگ ترنگ کی نشریات کے نگران شاعر اور براڈکاسٹر سلیم سید اور انکی اہلیہ زارا سید ہیں اور ادبی ورکشاپ ایک طویل عرصے سے جاوید زیدی کی میزبانی میں ہوتا ہے جو اب ہیوسٹن سے بوسٹن منتقل ہو چکے ہیں لیکن ینگ ترنگ سے انکا ربط پہلے کی طرح برقرار ہے
اس تعزیتی پروگرام میں میزبانوں کے علاوہ ہیوسٹن سے افتی کے عزیز دوست خالد خواجہ،بوسٹن سے جاوید زیدی اور لندن سے عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران افتی کی آواز میں انکی شاعری سنوائی گئی اور شرکا نے افتی کے ساتھ اپنی دیرینہ یادوں کو تازہ کرنے کے علاوہ اسکی پاکستان دوستی اور انسان دوستی کے ساتھ ساتھ منافقت سے پاک زندگی کے مختلف گوشوں کا ذکر کیا۔

صفدر ھمدانی نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ خود افتی کے احباب میں شامل متعدد لوگوں نے اظہار افسوس تک کی زحمت نہیں کی اور کسی اخبار یا ٹی وی نے افتی کے انتقال کی خبر جلی طور پر نہ شائع کی اور نہ نشر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سلیم سید ہے کہ انہوں نے ایک گھنٹے کا تعزیتی پروگرام کر کے افتی سے اپنی ادبی محبت کا ثبوت دیا ہے

اس تعزیتی پروگرام کے شرکا نے افتی کی ادبی اور انسان دوستی کا کئی رخ سے ذکر کیا اور ان حلقوں کی مذمت کی جو اس دکھ کی گھڑی میں بھی مرحوم کی ذاتی بلکہ نجی زندگی کو زیر بحث لا رہے ہیں۔اسی حوالے سے صفدر ھمدانی نے کہا کہ افتی کی سب سے بڑی خوبی ہی یہی تھی کہ وہ جو اور جیسا تھا اس نے خود کو اسی طرح پیش کیا ورنہ ہمارے ارد گرد ایسے ایسے صاحبان جبہ و دستار اور بڑے بڑے نامی گرامی مصلح دوہری زندگیاں گزار رہے ہیں۔ شرکا نے کہا کہ افتی نے اپنی شاعری میں بھی اپنی زندگی کے کسی گوشے کو خفیہ نہیں رکھا اور کھل کر اسکا اظہار کیا ہے
 

واپسی

اپنے احباب کو یہ صفحہ بھیجیں
جملہ حقوق بنام اردو لائف محفوظ ہیں۔ نجی پالیسی ہمارے بارے میں استعمال كی شرا ئیط ہمارا رابطہ