|
ہم نئے شعرا کیلئے ایک نیا ادبی سِلسلہ ” کلامِ شاعر
” شروع کر رہے ہیں ۔ اِسمیں وہ شعرا حصہ لے سکیں گے جنہوں نے نیا نیا
لِکھنا شروع کیا ہو ۔ در اصل یہ ادب پسند اور اچھا لِکھنے والوں کو ایک
پلیٹفارم مہیا کرنے کی ہماری کوشش ہے اس نئے ادبی سلسلے میں حصہ لینے
والے خواہشمند شعرا کیلئے ہمارا اِی میل ایڈریس درج ذیل ہے ۔
poetry@urdulife.com
دلچسپی رکھنے والے نئے شاعر بحر اور عروض کی پابندی میں
کہی گئی ایک وقت میں صرف ایک نظم یا غزل ارسال کریں ۔
اُردو کلام اِسی رسم
الخط (یونی کورڈ) میں ہماری ویب سائٹ پر موجود اُردو اِی میل کے ذریعہ
یا پھر ان پیج فائل کی صورت میں بھیجنا ضروری ہے
۔ کلام کے قابلِ اشاعت ہونے کا فیصلہ کلام کی جانچ کے بعد ہو گا ۔
پہلی دفعہ ہمیں اپنے کلام کے ساتھ درجِ ذیل مواد مہیا کریں ۔
| نام، پتہ اور ای
میل ایڈریس |
1 |
| شاعری کب شروع
کی |
2 |
| شاعری کرنے کا
آپکا مقصد |
3 |
| پسندیدہ شاعر،
وجہِ پسندیدگی اور شاعر کا ایک منتخب شعر |
4 |
| کبھی اپنے کلام
کی اِصلاح لی؟ کن سے؟ اِصلاح کے بارے میں آپکے نظریات |
5 |
| آپ کی ایک تصویر |
6 |
یاد رہے کہ ایک وقت میں صرف ایک نظم یا غزل ارسال کریں جو بحر اور عروض کی
پابندی میں کہی گئی ہو۔
رومن انگلش میں لکھی گئ شاعری کسی صورت وصول نہیں کی جائے گی۔ خصوصی حالات
میں ہم ان پیج میں لکھی فائل بھی قبول کرسکتے ہیں۔
اِس نئے سِلسلے کی کامیابی کیلئے ہم آپ سب احباب کے بھرپور تعاون کے متمنی
ہیں ۔ |