Updata at Mehfil e Mushiara

What's New

What's coming


خرم شہزاد  
 

 

نام: خرم شہزاد ، راولپنڈی
ی ی:  phototech81@yahoo.com
شاعری کب سے شروع کی؟
اس بارے میں کچھ یاد نہیں۔ شاعری شاید 2000 سے شروع کی تھی۔
شاعری کرنے کا آپکا مقصد؟
 اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کے لیے میرے خیال میں شاعری سے بہتردوسرا کوئی ذریعہءاِظہار نہیں۔
پسندیدہ شاعر،وجہ پسندیدگی اور پسندیدہ شاعر کا ایک منتخب شعر
 یوں تو کسی ایک شاعر کا انتخاب میرے بس میں نہیں ہے ۔ سبھی شعراء پسند ہیں۔ ساجد صاحب کا ایک شعر مجھے بہت اچھا لگتا ہے

ہم اتنے شور میں سب سے مخاطب بھی نہیں ساجد
جو سُن سکتے ہیں بس اُن کو سُنائی دے رہے ہیں ہم
 

کبھی اپنے کلام کی اصلاح لی؟ کن سے؟
جی ہاں ۔پروفیسر جناب عثمان خاور صاحب سے اصلاح لی ہے۔
اصلاح کے بارے میں آپکے نظریات
میرے خیال میں اصلاح لازمی ہے کیونکہ ایک پتھر تو فقط ایک پتھر ہے لیکن تراشا جانے کے بعد وہی پتھر شاہکار بن سکتا ہے۔
 


یہ   رات   ختم   ہو   یا میری ذات ختم ہو
آ جائے   نیند   درد   کی   برسات   ختم   ہو

کیسے  گزرتے  ہیں  مرے   دن  رات  بن ترے
اظہار  کرنے   بیٹھوں   تو   نہ  بات  ختم  ہو

آنکھوں میں لگ گئی ہے جھڑی تیری یاد سے
ملنے    چلے    بھی      کہ   برسات   ختم  ہو

اک   روز    آفتاب    بھی   ایسے   طلوع   ہو
جاناں  ترے   و  صال   کی   نہ   رات ختم ہو

ایسا   بھی   کیا   کہ عمر سے لمبی جدائی ہو
ایسا  بھی  کیا  کہ پل   میں ملاقات ختم ہو



Download and Install new True Type Unicode based Urdu fonts

  Send this page to a friend  

 

 Send Fax Mehfil-e-Moseeqi (Music)  Mehfil-e-Mushaira Urdu Poetry Post Card Flash Card Home Page

Copyright "www.UrduLife.com"